چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کی نذر

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کی نذر

راولپنڈی میں جاری ہلکی بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں آج کھیلے جانے والا آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان اہم میچ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

میچ کا ٹاس دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا، جبکہ میچ کا آغاز 2 بجے طے تھا، تاہم بارش کے باعث تاحال ٹاس ممکن نہیں ہوسکا۔ بارش کی شدت زیادہ نہ ہونے کے باوجود گراؤنڈ اسٹاف نے پچ اور اس کے اطراف کو کوورز سے ڈھانپ رکھا ہے تاکہ پانی پچ کو خراب نہ کرے۔میچ کے منتظمین اور امپائرز مسلسل موسم کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، اور جیسے ہی بارش رکے گی، گراؤنڈ کو کھیل کے قابل بنانے کے بعد ٹاس کروایا جائے گا۔ تاہم، اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو اوورز میں کٹوتی کا امکان بھی موجود ہے۔شائقین کرکٹ بے چینی سے میچ کے آغاز کے منتظر ہیں، جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بھی ڈریسنگ رومز میں موسم بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔