چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا نے افغانستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا نے افغانستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا تیسرا میچ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوُوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پانچ ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے تین میں جنوبی افریقہ اور دو میں افغانستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے میچ سے قبل کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں اور وہ اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوُوما نے کہا کہ کراچی کی وکٹ بیٹرز کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور ان کی ٹیم اچھا اسکور کرنے کی کوشش کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈز درج ذیل ہیں:

افغانستان:

رحمان اللہ گرباز
ابراہیم زدران
صدیق اللہ اتل
رحمت شاہ
حشمت اللہ شاہدی (کپتان)
عظمت اللہ عمرزئی
گلبدین نائب
محمد نبی
راشد خان
نور احمد
فضل حق فاروقی
جنوبی افریقہ:

ریان ریکیلٹن
ٹونی ڈی زورزی
ٹمبا باوُوما (کپتان)
راسی وان ڈیر ڈوسن
ایڈن مارکرم
ڈیوڈ ملر
ویان ملڈر
مارکو جانسن
کیشو مہاراج
کگیسو ربادا
لنگی نگیڈی