رمضان سے قبل چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

رمضان سے قبل چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی چینی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں چینی کی قیمت 30 سے 40 روپے فی کلو تک بڑھ چکی ہے، جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ایکسپورٹ کی اجازت کے بعد مقامی مارکیٹ میں چینی کے نرخوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ اس وقت چینی اوپن مارکیٹ میں 160 سے 170 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، جو حالیہ مہینوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ حکومت کو پہلے مقامی مارکیٹ کی ضروریات اور قیمتوں کو مدنظر رکھ کر ایکسپورٹ کی اجازت دینی چاہیے تاکہ عوام کو غیر ضروری مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جانب صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ رمضان میں عوام کو ریلیف مل سکے۔