رمضان المبارک قریب آتے ہی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، ایک ماہ کے دوران چینی، گھی، آئل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
قیمتوں میں نمایاں اضافہ:
گھی اور آئل کی قیمت میں 60 سے 100 روپے فی کلو تک اضافہ
درجہ اول کا گھی اور آئل 610 سے 615 روپے فی کلو میں فروخت
درجہ دوم کا گھی اور آئل 465 روپے فی کلو میں دستیاب
چینی کی قیمت میں 30 روپے اضافہ، نئی قیمت 160 روپے فی کلو
شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں اضافہ ان کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔