ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گ

زشتہ ایک ماہ کے دوران فی کلو چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
لاہور میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 179 روپے تھی۔
راولپنڈی میں چینی کی موجودہ قیمت 190 روپے فی کلو ہے، جبکہ گزشتہ ماہ یہ 185 روپے تھی۔
اسلام آباد میں چینی 185 سے 190 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ یہ 180 روپے تھی۔
پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت 195 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو پہلے 190 روپے تھی۔
کراچی میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ یہ 190 روپے تھی۔
کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت 195 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جو پہلے 190 روپے تھی۔
فیصل آباد میں چینی 190 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ گزشتہ ماہ یہ 185 روپے تھی۔
ملتان میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو ہو گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 185 روپے تھی۔
واضح رہے کہ یہ قیمتیں مارکیٹ میں جاری قیمتیں ہیں اور عوام کو مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئے رجحان سے نمٹنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔