وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ آذربائیجان کے دوران دارالحکومت باکو میں قائم "آسان خدمت مرکز" کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید سہولیات اور عوامی خدمات کے نظام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نے مرکز کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈل عوامی خدمت، شفافیت اور مؤثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لیے نہایت کامیاب ہے۔ انہوں نے اس ماڈل کو پاکستان میں پہلے سے موجود "آسان خدمت مراکز" کے مشابہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے مراکز کی مزید ترقی پر بھی توجہ دی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو دوراندیش اور وژنری رہنما قرار دیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں آذربائیجان نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور عوامی خدمات کی بہتری کے تبادلے کا ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے۔