پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا باکو کا اہم دورہ

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قانونی تعاون کا معاہدہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا باکو کا اہم دورہ

پاکستان اور آذربائیجان نے قانونی شعبے میں تعاون کے لیے باہمی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دیے ہیں۔

 اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کا اہم سرکاری دورہ کیا، جس میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دورے کے دوران:

وزیر اعظم آذربائیجان علی ہیدیات اوغلو اسدوف
وزیر انصاف فرید طوراب
چیف جسٹس سپریم کورٹ انعام اعتماد اوغلو
سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ قانونی تعاون، عدالتی نظام میں اصلاحات، اور ڈیجیٹلائزیشن جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے۔

قانونی مفاہمت کی بنیاد رکھی گئی
دورے کے دوران دونوں ممالک نے قانون و انصاف کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی معاہدے (MoU) پر دستخط کیے۔ اعلامیے کے مطابق:معاہدے کا مقصد عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے.فریقین نے قانونی مہارت، عدالتی تربیت، اور ڈیجیٹل سروسز کے تبادلے پر اتفاق کیا.دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قانون کے میدان میں پائیدار اور نتیجہ خیز اشتراک جاری رکھیں گے
ڈیجیٹل عدالتی نظام اور اصلاحات پر زور
اعظم نذیر تارڑ نے ملاقاتوں میں پاکستان میں جاری عدالتی اصلاحات، قوانین کی سادگی اور انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی، اور آذربائیجان کے تجربات سے استفادے کی خواہش کا اظہار کیا۔