اسلام آبا( خصوصی رپورٹ)سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ سپارکو کے ترجمان نے ماہ رمضان کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہیکہ نیا چاند 28 فروری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام کو 5 بج کر 45 منٹ پر نظرآئے گا اورغروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے اور بلندی 5 ڈگری ہوگی، فاصلے اور کم بلندی سے اسکا نظر آنا مشکل ہے۔28 فروری کو چاند اور سورج کے درمیان زوایے کا فاصلہ 7 ڈگری ہوگا جس سے چاند کو انسانی آنکھ سے نہیں دیکھا جائے گا۔اس 00پیشگوئی کے پیش نظرپاکستان میں رمضان المبارک 2 مارچ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔سپارکو کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو چاند نظر آسکتا ہے، سعودی عرب میں رمضان یکم مارچ سے شروع ہوگا۔