یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کا امکان ،سپارکو کی پیشگوئی

 18 فروری کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے،48 منٹ ہوگی
لاہور(آئی  این پی ) سپارکو کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ  پر پیدا ہوگا جبکہ 18 فروری 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریبا 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی۔ترجمان  سپارکو کے مطابق  ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان دورانیہ تقریبا 59 منٹ متوقع ہے