رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے کمیٹی کا اجلاس28فروری کو پشاور میں ہوگا

  اسلام آباد(آئی این پی ) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔وزارت مذہبی امور کے مطابق چاند دیکھنے کیلئے  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کوہوگا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی