اسلام آباد (آئی این پی )ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے جس سے اس کے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مطابق ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے چینی پر فی کلو تین سے چار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور سیکرٹری وزارت خزانہ نے تجاویز وزیراعظم کو بھجوا دی ہیں۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز کا کہنا ہے چینی پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جا رہی۔ ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس کی تجاویز ہیں جن میں ردوبدل کا امکان ہے۔