لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے رواں سال کے دوران جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 1221 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق قمار بازی کے خلاف مختلف تھانوں میں 313 مقدمات درج کر کے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 50 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم بھی برآمد کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق سٹی ڈویڑن میں سب سے زیادہ کارروائیاں کرتے ہوئے 340 جواریوں، اقبال ٹاڈویژنن ڈویڑن سے 250، کینٹ ڈویڑن سے 196، ماڈل ٹاڈویژنن ڈویڑن سے 168، سول لائنز ڈویڑن سے 138 اور صدر ڈویڑن سے 129 ملزمان کو گرفتار کیا۔