سیاسی رہنما کے ڈیرے سے لاش بر آمد

40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، شناخت  نہ ہو سکی،فائرنگ کر کے قتل کیا گیا
 شبہ ہے   کانسٹیبل ارشد نے کوارٹر میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا، واقعے کے بعد   سے  غائب ہے
لاہور(کرائم رپورٹر) سیاسی رہنما کے ڈیرے سے لاش بر آمد ہوئی ہے، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی  آر کے مطابق کمرے سے تقریباً 40 سال کی عمر کے شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی، مرنے والے کی شناخت نہیں ہو سکی، مقتول کو  فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے،  ڈیرے کا کوارٹر سی آئی اے پولیس کانسٹیبل ارشد نے کرائے پر لیا تھا، شبہ ہے کہ کانسٹیبل ارشد نے کوارٹر میں ٹارچر سیل بنا رکھا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے کانسٹیبل ارشد غائب ہے، جسے تلاش کیا جا رہا ہے، لاش کی شناخت کیلیے فنگر پرنٹس لے لئے ہیں