لانڈھی مانسہرہ کالونی میں ایک واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جان سے گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔کھوکھرا پار نمبر 2 میں ایک بس کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور بس کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا۔پاور ہاؤس چورنگی کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں 134 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ 1800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔