خیبر پختونخوا میں دو افسوسناک ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں خاتون اور بچوں سمیت چار افراد جان سے گئے اور 16 زخمی ہو گئے۔
ڈی آئی خان میں مین انڈس ہائی وے پر کوہاٹ ٹنل کے قریب ایک مسافر کوچ اور ایف سی بس کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ 13 افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کیا۔جاں بحق ہونے والوں میں جمشمد جمشاد (32 سال) اور ایک نامعلوم خاتون (تقریباً 45 سال) شامل ہیں۔ زخمیوں میں 13 افراد مختلف شہروں کے رہائشی شامل تھے، جن میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔دوسرا حادثہ ضلع خیبر کے علاقے کمرخیل میں پیش آیا، جہاں گاڑی الٹنے سے دو بچے جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ زخمی بچوں کو پشاور منتقل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔ریسکیو حکام نے شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی کی اپیل کی ہے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔