رمضان المبارک میں لاہور کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان

رمضان المبارک میں لاہور کا موسم خوشگوار رہنے کا امکان

محکمۂ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران لاہور میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے، جبکہ وقفے وقفے سے بارش کا بھی امکان ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات ثاقب حسین کے مطابق یکم مارچ تک لاہور میں بارش متوقع ہے، جس سے درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان کے پہلے عشرے میں بھی بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے درجۂ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔تاہم، رمضان کے وسط میں موسم گرم ہونا شروع ہو جائے گا، اور پندرہویں روزے کے بعد درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے شہریوں کو بدلتے موسم کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔