بھارت: 23 سالہ ملزم نے گرل فرینڈ سمیت خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا

بھارت: 23 سالہ ملزم نے گرل فرینڈ سمیت خاندان کے 5 افراد کو قتل کر دیا

بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آنے والے اس اجتماعی قتل میں 23 سالہ عفان نے اپنے خاندان کے 6 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے، جس میں اس کی دادی، چچا، چچی، 13 سالہ بھائی اور 19 سالہ مبینہ گرل فرینڈ شامل ہیں، جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہیں اور تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے محرکات میں مالی مسائل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ واردات کے مقام سے ایک ہتھوڑا بھی برآمد کیا گیا ہے، جو ممکنہ طور پر قتل میں استعمال ہوا۔ ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس نے قتل کے بعد زہر کھا لیا تھا، جس کے بعد اسے بھی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزم کے والد، جو سعودی عرب میں کام کرتے ہیں، نے بیان دیا ہے کہ انہیں مالی مسائل کا سامنا تھا، لیکن بیٹے کے لیے یہ کوئی بڑی پریشانی نہیں تھی۔ پولیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔