امریکا: گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد شخص کی طیارے سے چھلانگ لگانے کی کوشش، ایف بی آئی نے قابو کر لیا

امریکا: گرل فرینڈ سے جھگڑے کے بعد شخص کی طیارے سے چھلانگ لگانے کی کوشش، ایف بی آئی نے قابو کر لیا

امریکا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑنے کے بعد طیارے کے ایمرجنسی دروازے کو کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔

یہ واقعہ جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں پیش آیا، جب ایک شخص جہاز سے باہر چھلانگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلائٹ میں موجود مسافروں نے بتایا کہ مذکورہ شخص اپنی گرل فرینڈ سے فون پر جھگڑ رہا تھا۔مسافروں نے بتایا کہ جھگڑا اتنا بڑھا کہ غصے میں آ کر وہ شخص اٹھ کر ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے لگا۔ تاہم، فلائٹ میں موجود ایک ایف بی آئی ایجنٹ نے فوراً مداخلت کی اور اس شخص کو قابو کر لیا۔بعد ازاں، اس شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔