دبئی: پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکارہ و انٹرنیٹ پرسنیلیٹی راکھی ساونت کی دبئی میں ہونے والی ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
صبا قمر حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود تھیں، جہاں راکھی ساونت خصوصی طور پر ان سے ملاقات کے لیے پہنچیں۔ملاقات کے دوران دونوں اداکاراؤں نے گرمجوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر راکھی ساونت صبا قمر کے لیے پھول اور ایک انگوٹھی بھی لے کر آئیں۔صبا قمر نے راکھی ساونت کی جانب سے دیے گئے تحائف پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور تحائف کی جھلک سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی۔دونوں فنکاراؤں کی یہ غیر متوقع ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔