مودی کے خواب چکنا چور: بھارتی نژاد خاتون کینیڈا کی وزیر اعظم کی دوڑ سے باہر

جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد بھارتی نژاد انیتا آنند وزیراعظم کے عہدے کے لیے مضبوط ترین امیدوار تھیں
اوٹاوا(آئی این پی)مودی کے خواب چکنا چور، بھارتی نژاد خاتون کینیڈا کی وزیر اعظم کی دوڑ سے باہر ہوگئیں،جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم کے لیے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر بھارتی نژاد انیتا آنند سامنے آئی تھیں جو اس وقت وزیر ٹرانسپورٹ بھی ہیں۔بھارتی وزیراعظم نے امیدیں باندھ لی تھیں کہ انیتا آنند کے وزیراعظم بن جانے سے سکھ رہنما کا قتل کیس دب جائے گا اور کینیڈا کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔تاہم انیتا آنند نے وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مودی کی امیدوں پر پھیر دیا۔انیتا آنند نے کہا کہ وہ ایم پی کے طور پر دوبارہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی اورساری توجہ اپنی پیشے درس و تدریس پر مرکوز رکھیں گی۔اپنے بیان میں انیتا آنند نے مستعفی وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم میں جگہ دینا اور اہم ذمہ داریاں سونپنا مجھ پر اعتماد کا اظہار ہے۔انتیا آنند نے اپنے حلقے کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو بار کینیڈا کے ہاس آف کامنز کے لیے رکن منتخب کیا۔