ریکھا گپتا کی بطور وزیر اعلی تقرری، دہلی میں مسلمانوں کا نیا امتحان شروع

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں ریکھا گپتا کی بطور وزیر اعلی دہلی تقرری بھی بی جے پی کی اسلاموفوبک سیاست کا ہی تسلسل ہے، بطور وزیر اعلی دہلی تقرری کے بعد سوشل میڈیا پر ریکھا گپتا کے پرانے بیانات اور ٹویٹس منظر عام پر آنے لگے۔ ان بیانات میں واضح ہوا کہ ریکھا گپتا مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دیتی آئیں ہیں۔