حکمران پارٹی بی جے پی کی ریکھا گپتا دہلی کی نئی وزیر اعلی مقرر، کابینہ سمیت حلف اٹھالیا

 دہلی(آئی این پی )بھارتی ریاست دہلی کو نیا وزیراعلی مل گیا، حکمران پارٹی بی جے پی کی ریکھا گپتا دہلی کی نئی وزیر اعلی مقرر ہوگئیں جنہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹرز میں نو منتخب ایم ایل ایز کی میٹنگ میں ریکھا گپتا کو وزیراعلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیر اعلی ہوں گی۔