اسلا م آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلی انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور کر لی۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سہیل آفریدی کی بطور وزیراعلی نااہلی کے لئے شیر افضل مروت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار شیر افضل مروت نے اپنی درخواست پر خود دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی نے استعفی اپنی مرضی سے دینا ہوتا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے رضاکارانہ استعفی نہیں دیا، سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر علی امین گنڈاپور سے استعفی لیا گیا ، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ نااہل شخص ریاستی معاملات نہیں چلا سکتا۔