اسلام آباد (آن لائن)بھارت کے ہاتھوں کرکٹ ٹیم کی شکست پر جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور ان کے منتخب لڑکوں نے قوم کی ناک کٹوا کر رکھ دی،بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹینگ فیلڈنگ باولنگ بری طرح ناکام رہی،بیٹسمینوں نے کچھوے کی چال سے اننگ کھیلی، فیلڈروں نے بھی بھارت کا کام آسان کیا