27ویں آئینی ترمیم سے 73 کا آئین دفن ہوگیا:حافظ حمد اللہ

ہنگو (آئی این پی )جمعیت علما اسلام (ف)کے رہنما حافظ حمد اللہ   نے کہا  ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم سے 73 کا آئین دفن ہوگیا، 18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ہنگو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ دینی مدارس اور سودی نظام کے خاتمے کے قانون پر عمل درآمد نہ ہو سکا، گھریلو تشدد کے خلاف جو قانون پاس ہوا وہ بھی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔حافظ حمداللہ نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری سے بڑی معاشی ناکامی اور کیا ہے، پاکستان بھی 80 ارب ڈالر کا مقروض ہے کیا اس کو بھی پرائیویٹ کروگے؟