اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کے سیکٹر جی 8 میں سینیٹر حافظ حمداللہ کی گاڑی اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون اور دو بچے زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت مذکورہ گاڑی سینیٹر حافظ حمد اللہ کے بیٹے کے زیرِ استعمال تھی، واقعے کے فورا بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل سوار زخمی خاتون اور دونوں بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔