سندھ میں مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز

 کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے کم آمدنی والے گھرانوں کو سستی اور قابل تجدید توانائی فراہم کرنے کے لیے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو مفت سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے، تاکہ وہ متبادل توانائی کے ذریعے بجلی کی ضروریات پوری کر سکیں۔ جاری اعلامیہ کے مطابق مفت سولر پینل حاصل کرنے کے لیے درخواست کا طریقہ کار نہایت آسان  رکھا گیا ہے ۔ خواہشمند افراد سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا قریبی مقامی حکومتی دفتر میں جا کر فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست فارم میں بنیادی معلومات، بشمول فیملی کی آمدنی اور پتہ درج کرنا ہوگا۔درخواست جمع کرانے کے بعد حکومت کی جانب سے جانچ کی جائے گی، اور اہل افراد کی تصدیق کے بعد ان کے گھروں پر سولر پینلز بالکل مفت نصب کر دئیے جائیں گے۔