مریم نواز معیاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے علی گنڈاپور سے خاص تربیت لیں: بیرسٹر سیف

پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز معیاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے علی گنڈاپور سے خاص تربیت لیں،پنجاب کے تمام منصوبے جعلی وزیرِ اعلی کی طرح جعلی ثابت ہو رہے ہیں۔اپنے  ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی وزیرِ اعلی مریم نواز نے سڑک کو چونا لگانے کی کوشش میں قومی خزانے کو چونا لگا دیا۔ پہلی بارش نے بائیکرز کے لیے بنائے گئے کروڑوں روپے کے منصوبے کا پول کھول دیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ لاہور کا گرین لائن منصوبہ نااہل وزیرِ اعلی مریم نواز کے تمام منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے۔