لاہور ایک بارپھر پانی میں ڈوبا ہوا ہے، وزیراعلی پنجاب پر تنقید کرنا بھی اب جرم بن چکا ہے
پشاور(آئی این پی ) مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز ترقیاتی کاموں کیلئے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لیں۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے پنجاب میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے کہاکہ لاہور ایک بارپھر پانی میں ڈوبا ہوا ہے، وزیراعلی پنجاب پر تنقید کرنا بھی اب جرم بن چکا ہے۔بیرسٹر سیف نے مشورہ دیا کہ کہ زبردستی نعرے لگوانے کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔صوبائی مشیر کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپوراورکابینہ نے دورہ لاہور میں سڑکوں کی حالت زار دیکھی، تعفن اوربدبو کے باعث لاہور کی سڑکوں پر سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے۔انھوں نے کہا کہ چند گھنٹوں کی بارش نے مریم نواز کے پیرس کا پول کھول دیا ہے