راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن کے دوران سرغنہ سمیت 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے دوران 4 خوارج سرغنہ ’باتور‘ سمیت ہلاک ہوگئے جبکہ 3 خوارج زخمی ہوئے۔