رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان سے آنیوالی ڈرون جیسی چیز دیکھی:بھارتی عہدیدار
بھارتی فورسز نے نانگا گائوں کو گھیرے میں لیا،رات گئے تک آپریشن جاری
جموں(خصوصی رپورٹ)مقبوضہ کشمیر میں ڈرون کے شبہ میں بھارتی فورسز نے جموں خطے کے ضلع سانبا میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن ورکنگ بانڈری کے ساتھ واقع ایک گائوں کے قریب شروع کیاگیا۔ایک بھارتی عہدیدار نے کہا کہ رام گڑھ سیکٹر کے گائوں نانگا کے اوپر ایک ڈرون جیسی چیز منڈلاتے ہوئے دیکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ شبہ ہے یہ ڈرون پاکستان کی طرف سے یہاں داخل ہوا۔ ڈورن دیکھے جانے کے فورا بعد بھارتی فورسز نے گائوں میں پہنچ کر اسے گھیرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کر دیا،آخری اطلاعات کے مطابق رات گئے تک آپریشن جاری تھا۔