ڈاکٹر نثار چیمہ ،ذوالفقار چیمہ ،رکن اسمبلی محمود قادر کی الگ الگ ملاقاتیں ،ملکی امور پر گفتگو
مری ( خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی مری میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز نواز شریف سے مری میں پارٹی رہنما ڈاکٹر نثار چیمہ اور ذوالفقار چیمہ نے ملاقات کی جس میں گوجرانوالہ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ، خرم دستگیر، مدثر قیوم ناہرا، چودھری عابد رضا اور راشد نصراللہ بھی موجود تھے۔علاوہ ازیں صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے رکن صوبائی اسمبلی محمود قادر خان نے بھی ملاقات کر کے مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملکی امور پر گفتگو کی۔اس موقع پر صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) رانا ثنااللہ بھی موجود تھے۔