بھارت میں کرسمس: ہندو انتہا پسندوں کی مسیحی برادری پر تشدد اور سجاوٹ تباہی

بھارت میں کرسمس: ہندو انتہا پسندوں کی مسیحی برادری پر تشدد اور سجاوٹ تباہی

بھارت میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کے تشدد اور تخریب کاری کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جو مختلف ریاستوں میں پیش آئے۔

رائے پور، چھتیس گڑھ:
کرسمس کی تقریبات کے دوران مقامی ہندو انتہا پسندوں نے تقریب کے لیے تیار کی گئی سجاوٹ کو تہس نہس کر دیا۔ شاپنگ مالز میں بھی سجاوٹ کو نقصان پہنچایا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

آسام:
بجرنگ دل کے کچھ انتہا پسندوں نے کرسمس کی سجاوٹ کو آگ لگا دی۔ اس سے مسیحی برادری میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

اتر پردیش:
انتہا پسندوں نے گرجا گھروں کے باہر نعرے بازی کی، عوامی مقامات پر مسیحیوں کے جشن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

مدھیہ پردیش:
مقامی ہندو انتہا پسند گرجا گھروں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، نعرے لگائے اور کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ان واقعات سے بھارت میں مسیحی برادری کے محفوظ اور پُرامن جشن منانے کے حق پر سوالات اٹھ گئے ہیں، جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان اور مختلف کمیونٹیز نے حکومت اور انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔