ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات، مسیحی برادری عبادات میں مشغول

ملک بھر میں کرسمس کی تقریبات، مسیحی برادری عبادات میں مشغول

کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں مسیحی برادری مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ گرجا گھروں میں عبادات میں مصروف ہے۔

لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں واقع تاریخی کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔ کرسمس کے تہوار کا آغاز دعائیہ تقریبات سے کیا گیا، جن کی صدارت پادری ارشاد اشکناز وکر کر رہے ہیں۔عبادات کے دوران ملک و قوم کی خوشحالی، امن و سلامتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔کرائسٹ چرچ یوحنا آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عبادات پُرامن ماحول میں ادا کی جا سکیں۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے سکیورٹی انتظامات کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔