بالی ووڈ کی مقبول فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔
فلم سازوں نے سیکوئل کے لیے عارضی طور پر ورکنگ ٹائٹل ’فور ایڈیٹس‘ منتخب کیا ہے، جس میں مستقبل میں تبدیلی کی گنجائش ہے۔رپورٹس کے مطابق سیکوئل میں پہلی فلم کے تین مرکزی کرداروں کے ساتھ ایک چوتھا کردار بھی متعارف کروایا جائے گا، جس کے لیے ایک بڑے سپر اسٹار کی تلاش جاری ہے۔ کہانی میں نئے موڑ اور مضبوط عناصر شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ فلم پہلی قسط سے جڑی رہے اور ناظرین کو کچھ نیا بھی پیش کرے۔
فلم کا اسکرپٹ حتمی مراحل میں ہے اور شوٹنگ کا آغاز 2026 میں متوقع ہے۔ ہدایت کاری راج کمار ہیرانی کریں گے، جبکہ پروڈکشن ودھو ونود چوپڑا، راج کمار ہیرانی اور عامر خان مشترکہ طور پر کریں گے۔ عامر خان، آر مادھون، شرمن جوشی اور کرینہ کپور خان کے اپنے یادگار کرداروں میں واپسی کی توقع ہے۔واضح رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی ’تھری ایڈیٹس‘ آج بھی بھارتی سنیما کی مقبول ترین فلموں میں شمار ہوتی ہے۔