شارجہ پولیس نے موٹرسائیکلوں اور مخصوص گاڑیوں کے لیے نئی نمبر پلیٹ کی نئی کیٹیگری متعارف کروا دی ہے۔
گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، یہ اقدام مملکت کی بصری شناخت کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نئی نمبر پلیٹیں منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق تیار کی گئی ہیں جو مملکت کی شناخت کی عکاسی کرتی ہیں اور جدید معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے روایتی اور تاریخی تشخص کو برقرار رکھتی ہیں۔نئی کیٹیگری کے اجرا کا مقصد کلاسیک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مالکان کو معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔ یہ نمبر پلیٹس ’امارات آکشن‘ کے تعاون سے فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی، تاکہ ٹریفک سروسز کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور صارفین کو مزید انتخاب فراہم کیا جا سکے۔شارجہ پولیس نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بہترین عالمی معیار کے مطابق اپنی خدمات کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ صارفین کے اطمینان کو یقینی بنایا جا سکے اور مملکت کے تمدنی امیج کو مزید نکھارا جا سکے۔