امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 18 سالہ پوتی کائی نے وائٹ ہاؤس میں اپنی برانڈڈ سوئٹ شرٹس متعارف کرائیں۔
جمعے کے روز جب صدر ٹرمپ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، کائی سفید رنگ کی 130 ڈالرز کی سوئٹ شرٹ پہنے ان کے ہمراہ موجود تھیں۔صدر نے پوتی کا تعارف ’یہ کائی ہیں‘ کے الفاظ میں کروایا۔ بعد ازاں دونوں گولف کے شوقین دادا اور پوتی ایک ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر رائیڈر کپ مقابلے میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔کائی نے جمعرات کو انسٹاگرام پر اپنے برانڈ کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں وائٹ ہاؤس میں بنائی گئی سوئٹ شرٹس دکھائی گئی ہیں۔ کائی کی والدہ مبینہ طور پر گولف لیجنڈ ٹائیگر ووڈس کو ڈیٹ کر رہی ہیں، اور کائی اگلے سال میامی یونیورسٹی کی گولف ٹیم میں شامل ہونے کی امید رکھتی ہیں۔