گلے کے سرطان کی وجہ سے طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں تھیں
جہانیاں(آن لائن) سابق وزیر اعظم پاکستان اورمسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اوّل بیگم کلثوم نواز کی ساتویں برسی 11ستمبرجمعرات کو منائی جائے گی ۔ بیگم کلثوم نواز نے یکم جولائی 1950ء کو اندورن لاہور کے کشمیری گھرانے میں آنکھ کھولی،انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپریل 1971ء میں نواز شریف کے ساتھ ازدواجی زندگی کا آغاز کیا، بیگم کلثوم نواز کے دو بیٹے حسن اور حسین نواز، جبکہ دو بیٹیاں مریم اور اسماء نواز ہیںبیگم کلثوم نواز کو گلے کے سرطان کی تشخیص ہونے کے بعد علاج کی غرض سے لندن کے ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور طویل علالت کے بعد وہ 11 ستمبر 2018ء کو لندن میں انتقال کر گئیں