یونان کشتی حادثے کا ملزم گجرات سے گرفتار، ایف آئی اے کی تصدیق

یونان کشتی حادثے کا ملزم گجرات سے گرفتار، ایف آئی اے کی تصدیق

یونان کشتی حادثے کے ملزم سلیم اختر کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق سلیم اختر نے رحمان علی نامی نوجوان سے 28 لاکھ روپے وصول کیے تھے، جو بعد میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ حادثے کے بعد ملزم سلیم اختر روپوش ہو گیا تھا، تاہم اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور اس کی گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔