لیبیا کشتی حادثے میں ملوث دو انسانی اسمگلنگ گینگ کے کارندے گرفتار

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث دو انسانی اسمگلنگ گینگ کے کارندے گرفتار

ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ گینگ کے 2 کارندوں حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کو گرفتار کرلیا۔

یہ گرفتاریاں پشت بازار باجوڑ سے کی گئیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئیں ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھی اٹلی سے گینگ کو آپریٹ کر رہے تھے اور کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ملزمان نے انسانی اسمگلنگ کے دوران متاثرین سے بھاری رقوم وصول کیں، اور کشتی حادثے کے دوران کئی افراد کی موت واقع ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی برآمد ہوئیں۔ ان کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری بھی کی جا رہی ہے۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ کشتی حادثات میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔