شراب کی 24 بوتلیں برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس مال ون کی بہترین کارکردگی شراب کی 24 بوتلیں برآمد کرکے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے میں بھی متحرک ہے ٹریفک سیکٹر مال ون نوید بٹ نے فورا ڈیوٹی آواری چوک میں دوران ڈیوٹی موٹر سائیکل سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرروکا موٹر سائیکل سوار نے موٹر سائیکل بھگا دی جس کو انچارج ٹریفک وارڈن نوید بٹ سئنیر ٹریفک وارڈن فیصل کمال نیبمشکل روکا روکنے پر موٹر سائیکل کے ہینڈل سے لٹکے بیگ میں شراب کی بوتلیں نظر آئیں چیک کرنے پر شراب کی 24 عدد بوتلیں برآمد ہوئیں ملزم کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیا چیف ٹریفک آفیسر عمارہ اطہرنے انچارج ٹریفک سیکٹر مال ون نوید بٹ سئنیر ٹریفک وارڈن فیصل کمال کو شاباش دی