ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد، ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور ہدایات جاری
ڈپٹی وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لاہور کے مشہور داتا دربار کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی و دعا کی۔سیکرٹری اوقاف نے ڈپٹی وزیراعظم کو مزار شریف پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے دربار میں خود کار چھتریوں کے منصوبے کی منظوری دی جس کے لئے 650 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی۔ اس اقدام پر دربار کے زائرین نے اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی وزیراعظم نے دربار شریف کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان منصوبوں کی نگرانی و تکمیل کے دوران معیار کا خیال رکھا جائے۔