نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار کا دورہ کیا، مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا کی۔
سیکرٹری اوقاف نے ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور اور زائرین سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ نائب وزیر اعظم نے جاری ترقیاتی پروگراموں کا معائنہ کیا اور دربار کی توسیع اور انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کا مزار امن، روحانیت، رواداری اور اسلامی اقدار کا مرکز ہے۔ انہوں نے انفراسٹرکچر، صفائی، سکیورٹی، رش مینجمنٹ اور عوامی سہولیات میں بہتری کو حکومت کے عزم کے طور پر بیان کیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ میگا پراجیکٹ کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس دوران متعلقہ افسران اور داتا دربار انتظامیہ بھی موجود تھے۔