نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے داتا دربار کے توسیعی منصوبے اور دودھ سبیل کا باضابطہ افتتاح کر دیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے داتا دربار کے توسیعی منصوبے اور دودھ سبیل کا باضابطہ افتتاح کر دیا

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے لاہور میں واقع حضرت داتا گنج بخشؒ کے دربار کے توسیعی پراجیکٹ اور دودھ سبیل کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

 اس موقع پر زائرین کے لیے سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور دربار کے انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات کی تفصیل پیش کی گئی۔تقریب میں ہجویر ایپ اور معارفِ تصوف سمیت دیگر تصانیف کی رونمائی بھی کی گئی، جس کا مقصد تصوف اور روحانیت کے موضوع پر عوام میں آگاہی بڑھانا ہے۔ تقریب میں مذہبی رہنماؤں، اہلِ علم، زائرین اور سرکاری اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔نائب وزیراعظم نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ زائرین کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور داتا دربار جیسے روحانی مراکز کے تحفظ اور فروغ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔