پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن کیا

پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن کیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی موجودہ چیمپئن ٹیم لاہور قلندرز نے گیارہویں ایڈیشن کے لیے بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائن کرلیا ہے۔

 لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کے ساتھ 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں معاہدہ کیا ہے۔مستفیض الرحمان لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ پہلے بھی رہے ہیں اور انہوں نے 2016 اور 2018 میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ ان کی شمولیت سے ٹیم کی بولنگ لائن میں مضبوطی آئے گی، خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ان کی تیز رفتار گیند بازی قیمتی ثابت ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے اپنی موجودہ ٹیم کو بھی برقرار رکھا ہے، جن میں کپتان شاہین آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ریٹین کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے دیگر کھلاڑیوں کو بھی برقرار رکھتے ہوئے گیارہویں ایڈیشن کے لیے اپنی مضبوط اور توازن والی اسکواڈ تیار کرلی ہے۔اس ڈائریکٹ سائننگ سے نہ صرف ٹیم کی فارم میں اضافہ ہوگا بلکہ لیگ میں مقابلے کو بھی مزید دلچسپ بنانے میں مدد ملے گی، کیونکہ مستفیض الرحمان کی تیز گیندوں اور تجربے سے لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک اور بھی مہلک ہو جائے گا۔