کراچی کے علاقے پرانا گولیمار آفریدی ولیج میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھرنے کی وجہ سے دھماکہ ہوگیا، جس میں میاں، بیوی، کمسن بیٹا اور نوعمر لڑکی جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 24 سالہ امجد، ان کی 20 سالہ اہلیہ شمائلہ، 2 سالہ بیٹا حسین اور 14 سالہ بہن سائرہ شامل ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب پانی کی موٹر چلانے کے دوران شارٹ سرکٹ کی وجہ سے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھر گئی، جس کے نتیجے میں شعلے بھڑک گئے اور زخمیوں کو جھلسا دیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایس ایچ او ملک ممتاز کے مطابق، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اس حادثے کی وجوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔