بن قاسم ٹاؤن در محمد گوٹھ کے قریب گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر 3 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، بن قاسم ٹاؤن کے پیری سندھی گوٹھ در محمد گوٹھ ناد علی امام بارگاہ کے قریب ایک گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک میں گر کر کمسن بچی کا انتقال ہوگیا۔ بچی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 3 سالہ بی بی شفا بنتراشد کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او بن قاسم ٹاؤن فیصل رفیق کے مطابق، متوفیہ بچی کے والد ایک محنت کش ڈرائیور ہیں، اور وہ گھر سے کام پر گئے ہوئے تھے۔ والدہ گھریلو کام میں مصروف تھیں کہ اسی دوران بچی کھیلتے ہوئے پانی کے ٹینک میں گر گئی اور حادثاتی طور پر جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفیہ بچی کی لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔