ڈکی بھائی کی گرفتاری: ندیم نانی والا نے تہلکہ خیز الزامات عائد کر دیے

ڈکی بھائی کی گرفتاری: ندیم نانی والا نے تہلکہ خیز الزامات عائد کر دیے

ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی گرفتاری کے معاملے میں اہم انکشافات کرتے ہوئے سوشل میڈیا پرسنالٹی ڈاکٹر عفان قیصر کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔

 ندیم نانی والا کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے پس منظر میں کچھ روابط اور معلومات شامل تھیں جو مخصوص افراد کے ذریعے متعلقہ حکام تک پہنچائی گئیں۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم نانی والا نے دعویٰ کیا کہ این سی سی آئی اے کے افسران کی جانب سے ڈاکٹر عفان قیصر کے ذریعے انہیں مبینہ طور پر ڈیل کی پیشکش کی گئی۔ ان کے مطابق ڈاکٹر عفان قیصر نے وہ لنکس اور معلومات فراہم کیں جن کی بنیاد پر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی عمل میں آئی۔ندیم نانی والا نے مزید الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر عفان قیصر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے چوہدری سرفراز کو ڈکی بھائی کے مالی معاملات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں اور یہ تاثر دیا کہ اصل مالی حیثیت رکھنے والا فرد ڈکی بھائی ہے۔

 ندیم نانی والا کے مطابق اسی تناظر میں نہ صرف ڈکی بھائی بلکہ سسٹرولوجی اور خود انہیں بھی مبینہ طور پر ڈیلز بھجوائی گئیں۔ٹک ٹاکر نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ڈاکٹر عفان قیصر کے خلاف شواہد موجود ہیں جنہیں وہ مناسب وقت پر منظرِ عام پر لائیں گے اور ان کے مطابق مذکورہ شخصیت حالات کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرتی ہیں، جس پر سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ندیم نانی والا نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر عفان قیصر ماضی میں بھی کئی معروف پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف منفی مہم چلاتے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے لیے انہیں نشانہ بناتے رہے ہیں۔