انگلش کرکٹرز نے پی ایس ایل کیلئے اپنے بورڈ کی پابندیاں نظرانداز کر دیں

انگلش کرکٹرز نے پی ایس ایل کیلئے اپنے بورڈ کی پابندیاں نظرانداز کر دیں

انگلش کرکٹر جیسن رائے نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے، جس سے پی ایس ایل کے شائقین کو مزید عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے اضافے کا موقع ملے گا۔

 انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے حالیہ برسوں میں اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ سمیت دیگر فرنچائز لیگوں میں شرکت سے منع کیا تھا تاکہ وہ اپنے ڈومیسٹک سیزن پر فوکس کریں۔ تاہم، جیسن رائے نے اس پابندی کو نظرانداز کرتے ہوئے پی ایس ایل 10 کے لیے خود کو پلیئرز ڈرافٹ میں رجسٹر کروا لیا۔رائے کا یہ فیصلہ انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی کے اعلان کے بعد آیا ہے، جنہوں نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو ٹھکرا کر پی ایس ایل میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سے قبل، پی سی بی نے ڈرافٹ میں شامل ہونے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تصدیق کی تھی، جن میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی اور آسٹریلیا کے عثمان خواجہ شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 11 جنوری کو پی ایس ایل 10 کا پلیئرز ڈرافٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، جہاں دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ جیسن رائے کی شرکت سے پی ایس ایل کے مقابلے مزید دلچسپ اور جاندار ہو سکتے ہیں۔