آئی پی ایل سے دستبردار ہونے پر بھارتی بورڈ نے انگلش بیٹر ہیری بروک پر 2 سال کی پابندی عائد کردی

آئی پی ایل سے دستبردار ہونے پر بھارتی بورڈ نے انگلش بیٹر ہیری بروک پر 2 سال کی پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیری بروک پر آئی پی ایل میں شرکت پر 2 سال کی پابندی عائد کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلش کرکٹر ہیری بروک پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کرنے پر 2 سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہیری بروک نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل آخری لمحات میں دستبردار ہونے کے بعد یہ پابندی عائد کی گئی۔آئی پی ایل کے نئے قوانین کے مطابق، نیلامی میں رجسٹرڈ کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی جو فرنچائز کی جانب سے خریدا جائے اور سیزن کے آغاز سے پہلے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائے، اس پر 2 سیزن کے لیے پابندی عائد کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق، بی سی سی آئی نے ہیری بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو اس پابندی سے آگاہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ہیری بروک نے رواں ماہ شروع ہونے والے آئی پی ایل کے 18ویں سیزن سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ انٹرنیشنل کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔